عمران ہربیان بدلتے ہیں،جب الیکشن لڑوں گا توکچھ چھپاﺅں گا نہیں: بلاول بھٹو

عمران ہربیان بدلتے ہیں،جب الیکشن لڑوں گا توکچھ چھپاﺅں گا نہیں: بلاول بھٹو


کراچی(24نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا اثاثوں سے متعلق بیان متضاد ہے،عمران خان کی طرح نہیں جواپنا بیان بدلتا رہتا ہے؎جب الیکشن لڑوں گا توکچھ چھپاﺅں گا نہیں-

تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مل بیٹھ کر پولیس سے متعلق نیا قانون بنانے کی ضرورت ہے،ملک میں پولیس کا قانون بہت پرانا ہے،ملک بھرمیں پولیس کا نظام بہترہونا چاہئے،قصورجیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کی ضرورت ہے،تعلیم کے ذریعے بچوں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں قصورجیسے واقعات جگہ جگہ ہورہے ہیں،سندھ حکومت نے چائلڈپروٹیکشن ایکٹ پاس کیا،پاکستانی سوچ رہے ہیں بچوں کوکیسے محفوظ کیا جائے،زینب کے واقعے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔

ویڈیو دیکھیں