تربت: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 زخمی


تربت (24 نیوز) تربت کے علاقے شوپک میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر دیا، فائرنگ سے گاڑی الٹ گئی اور حملے میں 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے شوپک میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری طرف ڈیرہ مراد جمالی میں جت محلہ کے قریب ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، جس سے ٹریک کو 6 فٹ تک نقصان پہنچا۔ دہشتگردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر ایکپریس کو نشانہ بنایا۔