خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ کیوں ؟ آپ بھی جانئے

خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ کیوں ؟ آپ بھی جانئے


کیلیفورنیا ( 24 نیوز ) خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ سائنس دانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے اس سلسلے میں چوہوں پر تحقیق کے بعد پتا لگایا کہ خواتین کی زیادہ عمر کا راز کیا ہوسکتا ہے؟ معلوم ہوا کہ یہ راز دوسرے ’ایکس‘  کروموسوم میں چھپا ہے۔ خواتین میں دو ’ایکس‘ (X)کروموسومز ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک ’وائی‘ (Y) کروموسومز  موجود ہوتا ہے۔

ریسرچ ٹیم کی سربراہ ڈینا ڈوبل کا کہنا تھا کہ ’ایکس‘ کروموسوم میں کئی ایسے جینز ہوتے ہیں جو دماغ سے منسلک ہوتے ہیں اور انسان کی بقاءکے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔  چونکہ خواتین میں دونوں کروموسومز ’ایکس‘  ہوتے ہیں لہذا ان کی عمر مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ مردوں میں موجود دوسرا ’وائی‘ کروموسوم بقاءسے تعلق نہیں رکھتا چنانچہ ان کی عمر صرف ایک ایکس کروموسوم پر منحصر ہوتی ہے۔