اپرکوہستان میں گاڑی ملبےتلے دب گئی، 9افراد جاں بحق

 اپرکوہستان میں گاڑی ملبےتلے دب گئی، 9افراد جاں بحق


کوہستان(24نیوز) اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم پرداسو کے مقام پر پہاڑی تودہ مزدوروں کی گاڑی پرگر گیا، ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق، تین شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم پرداسو کے مقام پر پہاڑی تودہ مزدوروں کی گاڑی پرگر نے سے 9 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں گئیں ہیں۔ 

ایس ایچ او کے مطابق گاڑی میں سوار مزدور برسین میں کام مکمل کرکے واپس داسو جارہے تھے کہ اچانک زیرو پوائنٹ کے قریب ان کی گاڑی قریبی پہاڑ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور بھاری ملبے تلے دب گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں حجت میر، سون زر، محمد غنی، اعظم ریاض، عبدالمالک، ملوک شاہ، سیف الرحمان اور شبیر احمد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاپرکوہستان کے قریب شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،  وزیراعلیٰ نےجاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER