آبادی کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

آبادی کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا


اسلام آباد( 24نیوز )بڑھتی ہوئی آبادی بم کی طرح ہے،کنٹرول نہ کیا تو بدقسمتی ہوگی، سپریم کورٹ نے بڑھتی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے یہ بھی قرار د یا کہ پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا-چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل پر دباﺅہے،قوم، سکالرز،سول سوسائٹی اور حکومت آبادی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں،آئندہ نسلوں کا سوال ہے،آبادی کم کرنے کیلئے باقاعدہ مہم کی بھی ضرورت ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ منصوبہ بندی کیلئے پوری قوم کو ساتھ چلنا ہوگا،2 بچے فی گھرانہ سے بھی آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،ریاست کے تمام ستونوں کو آبادی میں اضافے کی سفارشات پر مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کے پوری قوم کو بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے لڑنا ہوگا،آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ بدقسمتی ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer