قومی اسمبلی:گرما گرم تقریریں،حکومت،اپوزیشن میں نوک جھونک


اسلام آباد( 24نیوز ) پارلیمنٹ ہاﺅس میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے گرما گرم تقریریں جاری ہیں،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

آلو سے شروع ہونیوالی بات کو کہاں سے کہاں تک لے گئے:راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی آلو سے شروع ہونیوالی بات کو عالمی معاملات تک لے گئے،بات ای سی ایل کی ہورہی ہے،حکومت کو ای سی ایل سے فائدہ ہوتا ہے ہمارے سب کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے جائیں،آپ کو چند روز بعد بہت ساری باتیں سمجھ میں آجائینگی،لیاقت جتوئی تین گھنٹے کیلئے اسلام آباد میں آتے پھر بیرون ملک چلے جاتے ہیں،کیس تو ایک ہے پھر ای سی ایل میں اس کا نام کیوں نہیں۔

ویڈیو دیکھئے۔۔

سابق وزیر اعظم کو کرارا جواب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں چیزیں درست استعمال نہیں ہوئیں تو ہم درست کرنا چاہتے ہیں،کئی باتوں پر شازیہ مری ،ایاز صادق سے اتفاق کرتا ہوں،جو اپوزیشن کا حق ہے ملنا چاہئے،ایاز صادق وڈیرے نہیں تو شکل سے مزدور بھی نظر نہیں آتے،ای سی ایل سے نام نکالنے سے انکار نہیں کیا،تحریری جواب کا انتظار ہے،مہلت مانگی ہے،ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے ارکان اسمبلی کو فنکشنل کرنے کیلئے تعاون کریں،حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے،اسی میں جمہوریت کا فائدہ ہے۔

ویڈیو دیکھئے۔۔

جمہوریت کو خطرہ اپوزیشن سے نہیں حکومت کے رویوں سے ہوتا ہے:شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قریشی سے بات دیں کہ وہ کہنا کیا چاہتے ہیں ایک جملے میں جواب دےدیں ،اگر بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے جمہوریت کی خدمت ہورہی ہے تو ہمارا نام بھی اس میں ڈال دیں،جمہوریت کو خطرہ اپوزیشن سے نہیں حکومت کے رویوں سے ہوتا ہے۔

ویڈیو دیکھئے۔۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبر آتے ہیں یا نہیں قومی اسمبلی کا اجلاس بروقت شروع ہونا چاہئے،میں نے سپیکر سے درخواست کی ہے وزرا پر کوئی بات نہیں کی۔

ویڈیو دیکھئے۔۔

قومی اسمبلی کی یہ پریکٹس آج شروع نہیں ہوئی:شیریں مزاری

وفاقی وزیرڈاکٹر شیریں مزاری نے سید خورشید شاہ کے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی یہ پریکٹس آج سے نہیں شروع ہوئی ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے،پچھلے دور میں بھی ایسا ہوتا رہا ،ہم بھی اسے پوائنٹ آﺅٹ کرتے رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھئے۔۔