عالمی فٹبال کپ میں تیسری پوزیشن کا فیصلہ ہوگیا

عالمی فٹبال کپ میں تیسری پوزیشن کا فیصلہ ہوگیا


ماسکو(24نیوز) عالمی فٹبال کپ میں تیسری پوزیشن کی جنگ میں بیلجیئم کامیاب ہوگیا۔  انگلینڈ کوصفر کے مقابلے میں دوگول سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔بیلجیئم نے یہ اعزاز پہلی بار حاصل کیا ہے۔

روس میں جاری ورلڈ کپ میں بیلجیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بہتر اختتام کرلیا ۔ تیسرے پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دے دی۔ اس سے پہلے بیلجیم کی ٹیم کبھی تیسری یا اس سے بہتر پوزیشن حاصل نہیں کرسکی ۔بیلجیم نے میچ کا شاندار آغاز کرتے 4 منٹ میں منئیر کے گول کی بدولت 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی فٹبال کپ فائنل: چند گھڑیاں باقی ، چیمپئن کون ہوگا؟ طوطے نے پیش گوئی کردی 

 ایک گول کے تعاقب میں انگلینڈ نے بیلجیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر کامیابی نا ملی ۔میچ کے آخری لمحات میں بیلجیم کے کپتان ایڈن ہیزارڈ نے گول اسکور کرکے بیلجیم کی برتری 2-0 کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔ 

عالمی کپ فائنل فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین آج کھیلا جائے گا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔