عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟

عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟


لاہور(24نیوز) ٹوئنٹی فور  نیوز اپنے ہم وطنوں پر ووٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے زور دے رہا ہے کہ نکلو اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرو اور ووٹ دو ۔  اسی تناظر میں 2008 اور 2013 کے انتخابات میں ٹرن آوٹ کے صوبہ وار اعداد و شمار پر ہماری یہ رپورٹ پڑھیں۔

2008 میں ملک بھر میں ووٹروں کی تعداد 8 کروڑ، 7 لاکھ، 96 ہزار 382 تھی۔ 2013 میں یہ تعداد بڑھ کر 8 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 802 ہوگئی، 2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، امیدواروں کا سکیورٹی فراہم کرنیکا مطالبہ

دوہزار 13 کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا۔ سب سے زیادہ 62 فیصد ٹرن آؤٹ اسلام آباد کا تھا، جہاں 3 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوا۔ دوسرے نمبر پر پنجاب رہا۔ 60 فیصد ووٹرز نے اپنا حق استعمال کیا جو 2 کروڑ، 87 لاکھ، 60 ہزار 265 بنتے ہیں۔ سندھ میں یہ تناسب 54 فیصد رہا، ووٹوں کی تعداد 97 لاکھ 82 ہزار 599 تھی۔
خیبر پختونخواہ میں 45 فیصد رہا، جہاں 54 لاکھ 76 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے۔ بلوچستان میں ٹرن آؤٹ 42.5 فیصد رہا اور 13 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے۔ فاٹا میں 5 لاکھ 8 ہزار لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہ تناسب 36 فیصد بنتا ہے۔
اب ووٹرز کی تعداد میں دو کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، عوام کا جمہوریت پر اعتماد مضبوط تر ہو ہوچکا ہے تو نکلو پاکستانیو اپنے ووٹ کا استعمال یقینی بناؤ۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔