جلسے ملتوی کئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے: عمران خان


کوئٹہ (24 نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت، عمران خان کا کہنا ہے کہ مستونگ کے واقعہ کا مقصد الیکشن ملتوی کرانا ہے۔ جلسے ملتوی کئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کوئٹہ میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں عمران خان کا کہنا تھا مستونگ واقعہ کا مقصد الیکشن ملتوی کرانا ہے۔ جلسے ملتوی کئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، مشکل گھڑی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا جیل سے قوم کے نام پیغام

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک مقروض ہوگیا، پیسے کی قدر میں کمی ہوئی اور ملکی معیشت دیوالیہ ہوگئی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف دھاندلی میں ملوث رہے اور انہیں ٹھیک ڈر لگ رہا ہے کیونکہ وہ انتخابات میں بری طرح شکست کھائیں گے۔