بڑے میچ میں بری امپائرنگ

بڑے میچ میں بری امپائرنگ


لارڈز(24 نیوز) فیلڈامپائرز کو کئی غلط فیصلے واپس لینے پڑے جبکہ کیوی بلے باز راس ٹیلرکو بھی غلط آؤٹ دیا گیا، دنیاکے بہترین امپائرپاکستان کے علیم ڈارکو ریزرو امپائرکے طورپررکھا گیا۔ 

آئی سی سی نے بڑے میچ بڑا امپائر نہ لیا، دنیا کے بہترین امپائرپاکستان کے علیم ڈار ریزروامپائر کے طورپرگراؤنڈ سے باہربیٹھے رہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوغلط فیصلے کا غمیازہ بھی بھگتنا پڑا، ورلڈکپ فائنل جیسے بڑے مقابلے میں بری امپائرنگ تنقید کی زد میں رہی۔

ورلڈکپ فائنل کے دوران فیلڈامپائر دھرما سینا اورمارئس ایرسمس کواپنے کئی غلط فیصلے واپس لینا پڑے، ریویوزپر امپائرز کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔  ٹیکنالوجی کو بھی مات دینے والے مایہ ناز امپائرعلیم خان کوبڑے میچ میں باہر بیٹھانے پراب آئی سی سی کو بھی ضرور شرمندگی محسوس ہورہی ہو گی۔