قبضہ گروپ کا بوڑھے میاں بیوی برترین تشدد

قبضہ گروپ کا بوڑھے میاں بیوی برترین تشدد


فیروز والا( 24نیوز )علاقہ نواں پنڈ میں مبینہ قبضہ گروپ نے بوڑھے میاں بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مکان پر قبضہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز والا کے علاقہ نواں پنڈ میں مبینہ قبضہ گروپ نے بوڑھے میاں بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مکان پر قبضہ کرلیا ، زخمی میاں بیوی جوان بیٹیوں کے ساتھ دربدر ہوگئے ،  قبضہ گروپ کے سرغنہ رشید عرف شیدی نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، پولیس نے ملزم گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہقبضہ گروپ نے مالک مکان کو تشدد کرتے ہوے گھر سے نکال دیا،متاثرہ خاندان تھانہ فیکٹری ایریا دادرسی کے لیے پہنچالیکن پولیس بااثر قبضہ گروپ کے سامنے بے بس بنی رہی، متاثرہ شخص نذیر  نے کہا کہمیں اپنی جواں سالہ بیٹیوں کو سڑک پر کیسے رکھوں اعلیٰ احکام مدد کریں ۔