آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی


دبئی(24 نیوز) ورلڈچیمپئن انگلینڈدنیا کی بہترین ٹیم برقرار رہی،،ورلڈکپ میں بہترکارکردگی پرانگلش اورکیوی کھلاڑیوں کی ریکنگ میں بھی بہتری آگئی۔

 ٹیموں کی رینکنگ میں ورلڈکپ کی رنرزاپ ٹیم نیوزی لینڈ نے تیسری پوزیشن پرقبضہ جمالیا، آسٹریلیا چوتھے نمبرپرچلا گیاجبکہ انگلینڈ پہلے،بھارت دوسرے اورپاکستان چھٹے نمبرپربرقرار رہیں۔ نئی رینکنگ میں ورلڈکپ میں بہترکارکردگی کے باعث کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی۔

بلے بازوں کی پہلی پانچ پوزیشن برقرار رہیں،ویرات کوہلی پہلے،روہت شرما دوسرے اوربابراعظم تیسرے نمبرپر براجمان رہے۔ نیوزی لینڈکے کپتا ن کین ولیمسن دودرجے ترقی پاکرچھٹے نمبرپرآگئے،انگلینڈ کے جیسن روئے بھی تین درجے ترقی کیساتھ ٹاپ ٹین میں آگئے۔جوس بٹلر17ویں،ایون مورگن اوربین اسٹوکس 20ویں نمبرپرآگئے سٹیواسمتھ،الیکس کیری، ہینری نکولس،رویندراجدیجہ کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی۔

باؤلروں میں کاگیسو ربادا نے پیٹ کیومنزسے تیسری پوزیشن چھین لی،  کرس ووکس اورمیٹ ہینری ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، کرس ووکس 7ویں اورمیٹ ہینری 10ویں پوزیشن پر آگئے۔ باؤلروں میں جوفراآرچر، رویندراجدیجہ اورمچل سانٹنرکی رینکنگ میں بھی بہتری آئی،باؤلروں میں جسپریت بمرا پہلے اورٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبرپر رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer