شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم کےمعاون خصوصی احتساب شہزاداکبرنےصدرن لیگ شہباز شریف کوچیلنج کردیا،  کہتےہیں کہ ڈیلی میل کی رپورٹ پرشہبازشریف برطانوی عدالت میں کیس کریں، عدالت میں شواہدپیش کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے ڈیلی میل نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی ٹی ٹی سے متعلق داستان بیان کی، ٹی ٹی کے ذریعہ رقم سے36 سے37کمپنیاں بنائی گئیں، بیرون ملک سے شہبازشریف کے نام اربوں بھیجے جاتے رہے، شریف خاندان بتائےکیاعلی عمران انکا داماد نہیں؟

شہبازشریف کوچیلنج کرتے ہوئےشہزاد اکبرنے کہا کہ ڈیلی میل کی رپورٹ پر شہباز شریف انہیں برطانوی عدالت لےجائیں، ثبوت موجود ہیں عدالت میں شواہد کےساتھ جواب دیاجائیگا۔ شہزاد اکبر نے مزید  کہا کہ شہباز شریف نے جو مال بنایا وہ واپس لیا جائیگا، جانتے ہیں کہ کس طرح من پسند افراد اورکمپنیوں کونوازاگیا، شریف خاندان سے پیسہ واپس لیکراحساس پروگرام کے ذریعے غریبوں پر خرچ کرینگے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer