زیادتی کاشکار لڑکی کی نشاندہی پر ملزم گرفتار

زیادتی کاشکار لڑکی کی نشاندہی پر ملزم گرفتار


کراچی (24 نیوز) زیادتی کانشانہ بننے والی لڑکی کی نشاندہی پرپولیس نےمرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا۔ واقعے میں ایک خاتون کےبھی ملوث ہونے کاانکشاف ہوا، جس کی تلاش جاری ہے۔

 کراچی میں ساحل سمندر سے برہنہ اور نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کی نشاندہی پر پولیس نے کورنگی سے ملزم علی رضا عرف علی عمران کو گرفتار کر لیا ۔ متاثرہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ اس کی دوست کرن اپنے ساتھی علی رضا عرف عمران کے ہمراہ میرے گھر ڈیفنس آئی، جہاں ساتھ کھانا کھانے کے دوران مجھ پر غنودگی طاری ہوگئی جس کے بعد ملزم علی نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، ہوش آیا تو میں اسپتال میں تھی ۔ 

لڑکی کے بیان کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کیا جبکہ مفرور ملزمہ کرن کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب مبینہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو بچانے کی خاطر غلط بیانی سے کام لے رہا ہے، ملزم کے ڈی این اے کے لیئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں، جبکہ ملزم کی ساتھی کرن کی تلاش بھی جاری ہے ۔