وفاقی پولیس نے پہلےسلام پھرکلام مہم کاآغاز کردیا

وفاقی پولیس نے پہلےسلام پھرکلام مہم کاآغاز کردیا


اسلام آباد(24 نیوز) آئی جی اسلام آبادکی ہدایت پروفاقی پولیس نےپہلےسلام پھرکلام مہم کاآغازکردیا، جس کامقصدعوام کاپولیس پراعتماد بحال کرنا ہے۔

وفاقی پولیس کی جانب سے اسلام آبادکے نام سے ایک نئی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی پولیس ناکےپرموجود اہلکارپہلےشہری کو سلام کرے گا اورپھر کلام کیا جائے گا، ایس پی سعد عزیز کا کہناتھامہم کامقصد تھانہ کلچرمیں تبدیلی لاناہے،خواتین کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

شہریوں نے پولیس مہم کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ مہم سےپولیس اورعوام کےدرمیان تعلق میں بہتری آئی گی جبکہ خوش اخلاقی،صبروتحمل کو فروغ ملے گا۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تمام زونل ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اہلکاروں کو اس حوالے سے بریفنگ دی جائے کیونکہ ایسےاقدامات سے پولیس اپنابہترامیج سامنے لانےمیں کامیاب ہوسکتی ہے۔