پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، عید کے دن بارش ہوگی

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، عید کے دن بارش ہوگی


24 نیوز : کل سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغاز ہوگا، آج نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، عید الفطر پر خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ یہ ہوائیں گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔ عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے دن اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں عید الفطر پر خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے ، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم کراچی کےمختلف علاقوں میں بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگی۔ لاہور اور ننکانہ صاحب میں آسمان بادلوں اور گرد آلود ہواوں کی زد میں رہا۔