سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک، 3 فوجی اہلکار شہید

سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک، 3 فوجی اہلکار شہید


24 نیوز : پوری قوم کی خوشیاں، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی مرہنون منت، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستانی چوک پر حملے کی کوشش ناکام، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

24 نیوز ذرائع کے مطابق پوری قوم عید الفطر کی خوشیاں، سرحدوں پر مادروطن کی تحفظ کیلیے تعینات پاک فوج کے جوانوں کی مرہون منت، سیکیورٹی فورسز گھر سے میلوں دور امن واستحکام کیلیے جانیں قربان کررہےہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سربراہ کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ ہلاک، افغان حکام کی تصدیق

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش کی۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں تین فوجی حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب اور عثمان شہید ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں حوالدار افتخار کا تعلق سرگودھا جبکہ سپاہی آفتاب کا تعلق چترال اور عثمان کا تعلق گجرات ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: آہ! چودھری نثار ن لیگ سے رخصت ہوگئے: سعد رفیق

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کی گھڑی اور پرامن ماحول شہیدوں اور غازیوں کی مرہون منت ہے۔ آرمی چیف نے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی رحمتیں ہمیشہ پاکستان پر قائم رہیں۔