پی ٹی آئی حکومت کا ایک اوریوٹرن

پی ٹی آئی حکومت کا ایک اوریوٹرن


اسلام آباد(24 نیوز)علی جہانگیرصدیقی کوبیرونی سرمایہ کاری لانےکیلئےعمومی سفیرمقررکردیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نےعلی جہانگیرصدیقی کوبیرونی سرمایہ کاری لانےکیلئےعمومی سفیرمقررکردیا، وزارتِ خارجہ نےعلی جہانگیرصدیقی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ علی جہانگیرصدیقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں امریکامیں پاکستان کےسفیررہ چکے ہیں۔ یہ وہی علی جہانگیر صدیقی ہیں جن کو عہدے سے ہٹانےکیلئےتحریک انصاف نے29 مئی 2018 کونگران وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔

تحریک انصاف نےعلی جہانگیرصدیقی پرشاہدخاقان عباسی کےساتھ کاروباری شراکت داری کاالزام عائدکیاتھا۔ دسمبر2019میں تحریک انصاف کی حکومت نے علی جہانگیرصدیقی کوعہدےسےہٹادیاتھا۔

علی جہانگیرصدیقی کیخلاف ان سائیڈٹریڈنگ کےذریعےقومی خزانےکواربوں روپے کا نقصان پہنچانےکاکیس ہے۔۔نیب میں ان کے خلاف انکوائری بھی چل رہی ہے۔ نیب لاہورنے5 بارعلی جہانگیرصدیقی کوتفتیش کیلئےبلایا۔ انھوں نے3 بارپیش ہوکر بیان قلمبند کرایا۔