میٹروبس کے کرایوں میں اضافہ سےمتعلق حتمی فیصلہ سنا دیا گیا



راولپنڈی( 24نیوز ) شہری ہوجائیں تیار، تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، حکومت نے میٹرو بس کر کرایوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےغریب پر مہنگائی کا ایک اور وار کردیا،میٹروبس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا،راولپنڈی اور لاہور میٹروبس کا کرایہ اب 20 کی بجائے 30 روپے مسافروں سے وصول کیا جائے گا، سیکرٹری خزانہ کا کہناتھا کہ میٹرو بس کے کرائے میں 10روپے اضافہ کیا گیا، یکم جولائی سے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت 3 میٹروبس منصوبوں پر سالانہ12ارب روپے کی  سبسڈی دے رہی ہیں، جو کہ اب نہیں دی جائے گی، سبسڈی لاہور، ملتان اور  راولپنڈی  کی میٹروبس منصوبے کو دی جارہی تھی،میٹرو بس پر سفر کیلئے  مسافروں کوصرف 20 روپے کا  کرایہ  ادا کرنا ہوتا ہے،میٹرو بس کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 30 روپے کردیا گیا ہے۔