توہین عدالت کیس: طلال چودھری پر فردِ جرم عائد

توہین عدالت کیس: طلال چودھری پر فردِ جرم عائد


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ میں طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوسری جانب جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ہر طرح کے کیسز کی اپنی نوعیت ہوتی ہے۔ عدالت نے 24 اور 27 ستمبر کی تقاریر پر فرد جرم عائد کی۔طلال چودھری نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے طلال چودھری کے وکیل کو فرد جرم کی کاپی فراہم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ،مریم اور کیپٹن صفدر ایک بار پھر عدالت میں پیش ہوگئے 

 واضح رہے کہ نہال ہاشمی کے بعد طلال چودھری کی باری آگئی۔ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت طلال چودھری پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ فرد جرم 23 اور 27 ستمبر کی تقاریر پر عائد کی گئی۔