پاکستان سپر لیگ:پشاور زلمی آج بقاء کی جنگ لڑیں گے

پاکستان سپر لیگ:پشاور زلمی آج بقاء کی جنگ لڑیں گے


دبئی(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف ایونٹ میں رہنے کے لئے بقا کی جنگ لڑے گی جب کہ آج دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے پشاور زلمی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں کیوں کہ اس کے پاس ایونٹ کے 2 میچز ہیں اور ایک میچ میں بھی شکست اسے ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔سپر لیگ ، پلے آف،فائنل میچ پر خطرہ منڈلانے لگا
گزشتہ روز ہونیوالے میچ میں پی ایس ایل تھری میں لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17رنز سے شکست دے دی، لاہور قلندرز نے جیت کے لئے 187 رنز کا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 169رنز بنا سکی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور ڈوینچ میدان میں اترے،پانچویں اوور تک دونوں نے انتہائی محتاط بلے بازی کی۔چھٹے اوور کی دوسری گیند پر ڈوینچ سترہ گیندوں پر اٹھارہ رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے،اگلے ہی اوور میں آغا سلمان ایک رنز بنانے کے بعد میر حمزہ کی گیندکا شکار ہوئے۔گلریز صدف نے فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعی اسکور68تک پہنچایا۔۔ فخر زمان نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہر کیا اور پچاس گیندوں پر94رنز بنائے، فخر زمان سنچری سے چھے رنز قبل انور علی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔۔گلریز صدف نے سنیل نرائن کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور186تک پہنچایا۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی،راحت علی،میر حمزہ اور حسن خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز، کونسے نئے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے؟
ہدف کے تعاقب کا بیڑا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اٹھایا۔دونوں نےشاندار کھیل پیش کیا۔۔اور پانچویں اوور میں ہی ٹیم کا اسکور پچاس تک پہنچا دیا،پاور پلے کے آخری اوور کی دوسری گیند پر شین واٹسن شاہین آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے،ساتویں اوور میں سنیل نرائن نے جیسن رائے کو دبوچ لیا۔۔سنیل نارائن نے اگلا شکار کیون پیٹرسن کا کیا،جو محض گیارہ رنز ہی بنا سکے،رمیز راجہ جونیئر بھی75کے مجموعے پر ہمت ہار گئے۔۔راسو کی وکٹ گرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کی امید دم توڑ گئی،اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں169رنز ہی بنا سکی۔
آج پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز،دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹد آمنے سامنے ہوں گے۔
دوسری جانب کراچی میں کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار ہے،پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کیا شروع ہوئی،آن لائن 1 اور چار ہزار والے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے،، شائقین کرکٹ کی ، نجی کوریئر کمپنی کی فرنچائزڈ پر ٹکٹس خریدنے کےلئے قطاریں لگ گئیں ،ی ایس ایل سیزن تھری کا فائنل شہر قائد میں ہونے جار ہا ہے جہاں شائقین کے لئے اس بڑھ کر اور کیا خوشی ہوگی۔
نجی کوریئر کمپنی کی 32 شاخوں میں فائنل کی ٹکٹس بکنا شروع ہوئیں تو پی ایس ایل کے متوالوں کی قطاریں لگ گئی ہیں،چند مراکز پر بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد رینجرز اہلکار فرنچائزز کے باہر تعینات کردیئے گئے،رات بارہ بجے سے آن لائن سیل شروع تو ہوئی مگر اتنے خریدار کے ویب سائٹ ہی بیٹھ گئی،،آن لائن ایک ہزار اور چار ہزار والے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے، نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل میں 15 انکلوژرز میں بیٹھ کر شائقین میچ دیکھ سکیں گے،ایک ہزار چار ہزار،، 8اور بارہ ہزار روپے میں ٹکٹس دستیاب ہیں۔جلدی کیجئے ،،،جسے میچ دیکھنا ہے فوری طور پر ٹکٹس خرید لے کہیں ایسا نہ ہو میگا ایونٹ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھنے سے محروم ہوجائے۔