موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس نے ڈرامہ کر کے سب سمجھا ڈالا

موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس نے ڈرامہ کر کے سب سمجھا ڈالا


گوجرانوالہ(24نیوز) چیمبر ہال میں موٹر وے اینڈ نیشنل ہائی ویز کی جانب سے ٹریفک آگاہی کے لئے سیمنار کا اہتما م،جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت، تقریب میں اعلی افسران نے قوانین کی پاسداری سے متعلق لیکچر بھی دئیے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں حاضرین کو بہتر آگاہی کے لئے نواں سویرا کے عنوان سے سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔ جس میں ٹریفک قوانین کو سمجھنے کے لئے تعلیمی شعور پر روشنی ڈالی گئی تو دوسری طرف ون ویلنگ سے مرنے والے کے گھروں پر گزرنے والی قیامت بھی دیکھائی گئی۔اس موقع پر موٹروے اینڈ نیشنل ہائی ویز پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ نوجوان ون ویلنگ جیسے خونی کھیل نہ کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں خوفناک ٹریفک حادثات متعدد افراد ہلاک 

 واضح رہے کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے سمینار کا اہتمام کیا گیا۔گوجرانوالہ میں موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس نے ڈرامہ کیا۔جس میں تعلیمی اہمیت اور ناخواندہ افراد کی قانون شکنی کو اجاگر کیا گیا۔