انسانیت شرمندگی کے دہانے پر پہنچ گئی


 فیروزوالا(24نیوز) سات سالہ بچے کوزیادتی کے بعدقتل کردیا گیا۔ فیصل آبادمیں 2 کمسن بہنیں پراسرار طورپرلاپتہ ہوگئیں۔ سیالکوٹ میں سب انسپکٹر نے ننھی بچی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

 تفصیلات کے مطابق فیروزوالا میں سات سالہ بچےسے زیادتی کے بعد اس کا گلا کاٹ دیا گیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ نامعلوم افراد نے اسکول جاتے ہوئے بچے کو اغوا کیا۔ فیروز والا میں یہ بچوں سے زیادتی کا چوتھا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے نوسربازوں کا گروہ گرفتار
 
فیصل آبادکے علاقے سدھو پورہ سے دو کمسن بہنیں پرسرا طور پہ لاپتہ ہوگئیں۔ ایمان اور نور مدرسے پڑھنے گئیں لیکن واپس نہیں آئیں۔ والدہ کی درخواست پر تھانہ غلام محمدآباد میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سیالکوٹ میں تھانہ صدر کے سب انسپکٹر نے طاقت کے نشے پھول جیسی بچی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ موٹرسائیکل پر بیٹھی بچی کو اٹھا کر نیچے پٹخ دیا۔ سب انسپکٹر طاہر کی بچی کے والد سے ذاتی رنجش تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان: 2دن تک پانچویں جماعت کی طالبہ سےمبینہ زیادتی، مصباح عدالت پہنچ گئی

گجرات میں ڈاکٹر کو مسیحائی بھول گئی۔ مریم اسپتال میں خاتون اپنی 5سالہ بیٹی کے علاج کے لیے گئی۔ بچی کا علاج تو نہ کیا گیا الٹا اس کی والدہ کو دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا۔