اگر آپ کو بارش کا انتظار ہے تو یہ خبر پڑھ لیں

اگر آپ کو بارش کا انتظار ہے تو یہ خبر پڑھ لیں


 ویب ڈیسک: پاکستان میں سردی آئی اور گزر بھی گئی۔ سردی کے شائقین اداس جبکہ گرمی کے شوقین لوگوں کی باچھیں کھل گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بارشیں، برفباری، لینڈ سلائیڈنگ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشین گوئی کر دی 

اس سب کے ساتھ وہ لوگ بھی آتے ہیں جن کو بارشوں کا موسم بہت پیارا لگتا ہے۔ بارشوں کے حوالے محکمہ موسمیات کی مختلف پیشین گوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی آمد آمد تھی۔

لاہوریئے بارش کی چند بوندیں گرتے ہی چھتوں پر نکل آئے۔ لیکن وہ بارش نہ ہونے کے برابر تھی۔ یہاں تک کہ اس سے کپڑے بھی نہ بھیگ پائے۔

تاہم ان چند بوندوں سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب بارشوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بس انتظار صرف اس بات کا ہے کہ کب محکمہ موسمیات اس کی نوید سناتا ہے۔

واضح رہے کہ بارش سے فضا خوشگوار ہو جاتی ہے۔ لوگوں چھتوں پر نکل آتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نوجوان موٹر سائیکل لے کر سڑکوں پر آجاتے ہیں اور دل بھر کے محظوظ ہوتے ہیں۔

بارش آتی ہے تو لوگ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس بھی ڈالتے ہیں اور بارش کے ساتھ جڑی اپنی خوشی میں دوسروں کو بھی شامل کرتے ہیں۔ جو ایک بہت ہی خوبصورت روایت ہے۔