اگلے برس پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے: وزیراعظم



اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم نے سیاحت کے فروغ کے لیے آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا۔ کہتے ہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات رقبے میں سوئٹرز لینڈ سے دوگنا ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کرکٹ شائقین کو بھی خوشخبری سنادی۔

 حکومت کا سیاحت اور سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے ایک اور قدم، وزیراعظم عمران خان نے آن لائن ویزا پالیسی کے اجراء کا افتتاح کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر پانچ ممالک کے لیے آن لائن ویزا حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔ پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان آنے کے خواہشمند 175 ممالک کے شہری کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ویزا اپلائی کرسکیں گے۔

نادرا نے ویزا اپلائی کرنے والوں کیلئے نیا پورٹل جاری کردیا، درخواستگزار نادار کی ویب سائٹ پر آن لائن دستاویزات اور فیس جمع کراسکیں گے، سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کو بارڈر سسٹم سے منسلک کردیاگیا ہے، وزارت داخلہ نے آن لائن ویزا سسٹم کیلئے پالیسی اور دستاویزات کی تفصیل جاری کردی، آن لائن ویزا کیلئے مختلف کیٹگریز میں وزٹ ویزا، ٹورسٹ ویزا، بزنس ویزا، ورک ویزا، جرنسلٹ ویزا اور آفیشل یا ڈپلومیٹک ویزا شامل ہیں۔

سیاحت کے فروغ کیلئے 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کی گئی ہے، 96 ممالک کے شہریوں کو بزنس ویزا جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے 48 گھنٹے قبل الیکٹرانک ٹریول آرتھرائزیشن کیلئے درخواست دے سکیں گے۔

مذہبی مقاصد کیلئے ویزا 45 دنوں کیلیے کار آمد رہے گا، صحافیوں کیلیے جرنلسٹ ویزا پراسیس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، صحافیوں کیلئے تین شہروں تک اپنی آمدورفت محدود رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے، غیرملکی سیاح اب آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور اوپن کنٹونمنٹس کے ایریاز میں بھی جاسکیں گے۔ 

وزیراعظم نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔