مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسد عمر کا چیلنج قبول کرلیا

مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسد عمر کا چیلنج قبول کرلیا


اسلام آباد(24 نیوز) رہنما ن لیگ اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسد عمر کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا، کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد قرض میں 3000 ارب کا اضافہ ہوگیا۔

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کو ملکی معاشی صورت حال پر وزیر خزانہ اسد عمر نے سیاسی مناظرے کا چیلنج کیا جو رہنما ن لیگ نے قبول کرلیا۔ مفتاح اسماعیل نےاسد عمر سے چند سوال بھی کر ڈالے، پوچھا کہ موجودہ حکومت کا قرض کتنا بڑھا،کیا ملکی قرض میں تیز ترین اضافہ نہیں ہوا؟ ن لیگ اور تحریک انصاف کے دور میں پٹرول کی یکساں قیمت پر کتنا ٹیکس تھا؟ کیاگیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو پیس نہیں رہا ہے؟

اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل نے برآمدات،اخراجات جاریہ، بجلی وگیس کی قیمتوں اورافراط زر میں اضافے کے حوالے سے متعدد سوالات کیے اور کہا کیا آپ نے سابقہ حکومتوں کے رکارڈ توڑ نہیں دیئے۔ دوسری جانب اسد عمر مفتاح اسماعیل کے سوالات کے جوابات کب اور کہاں دیں گے یہ ابھی طے ہونا باقی ہے۔