نواز شریف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں: شاہ محمود قریشی

نواز شریف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں: شاہ محمود قریشی


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں نواز شریف پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے .

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی  نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو بدنام کرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، اگر ایسا تھا نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس کیوں بلا یا گیا، بیان غلط تھا تو شہباز شریف اور چودھری نثار وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے وفاداری نبھا دی

انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف خود پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں، نواز شریف معافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔