بیوی سے دلبرداشتہ باپ نے تین معصوم بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی


شاہ کوٹ (24 نیوز)دل خراش واقعہ نے دل دہلا دیئے۔ بیوی کی دوسری شادی سے دلبرداشتہ شوہر نے اپنے 3معصوم بچوں کے تیز دھارآلے سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتا ردیا، خودبھی زہریلی گولیاں کھا کرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ کے علاقہ کوٹلہ کاہلواں میں بیوی کے گھر سے بھاگ کر دوسری شادی کرنے پر دلبرداشتہ خاوند نے اپنے 3 بچوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دیے ہیں اور خود زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کے حق میں وزیراعظم کی وضاحتوں پر اپوزیشن کا انتہائی اقدام

3 بچوں میں 12 سالہ بیٹا حسین اور 2 بیٹیوں میں شازیہ 6 سالہ اور زینب 9 سالہ شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شاہکوٹ مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر کے قریبی گاؤں سے بیوی اور دوسرے خاوند کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔