پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کاعطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری


لاہور: سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا  عطائیوں  کے خلاف کریک ڈاون جاری ، لاہور سمیت صوبے بھر کے  پچہتر اڈے سیل کر دیئے گئے ۔

عطائیوں  کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر دو سو اسی مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن دو سو پانچ عطائی اپنے اڈے اور کاروبار بند کرکے روپوش ہوچکے تھے تاہم جن پچہتر اڈوں پر گھناونا کاروبار جاری تھا ان کو سربمہر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاورکے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان
 
دوسری جانب   محمد علی جناح میدیکل کمپلیکس فیروز پورروڈ میں منعقدہ مفت نیوٹریشن کیمپ روٹری کلب آف لاہور اور ینگ نیوٹریشنسٹس کلب کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ کیمپ میں خواتین کے مفت ٹیسٹس کئے گئے۔غذاء کے درست استعمال اور احتیاطی تدابیرسے بھی اگاہ کیا گیا۔