کانزفیشن فلمی میلہ میں ملیکہ شراوت کا انوکھا احتجاج


ویب ڈیسک: فرانس میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فیشن فلمی میلہ میں مختلف اداکاراؤں نے جلوے بکھرنے والی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، اس کے ساتھ اسی فلمی میلہ میں اداکاراؤں نے احتجاج کی تصویرں بھی وائرل ہوئیں۔

دنیاکے سب سے بڑے کانز فلمی میلہ میں ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی حسنائیں دیپکا پڈوکون، پرینکا چوپڑا، اشوریہ رائے کنگنا رناوت، ہما قریشی، اور ملیکہ شراوت نے ریمپ پر جلوے بکھرے۔ 

کانزفیشن فلمی میلہ میں اداکارہ ملیکہ شراوت نے خود کو جیل کی طرح دکھنے والے پنجرے میں بند کر کے دنیا ے بھر کے فوٹو گرافر کی خوب داد حاصل کی۔

71 ویں کانز فلمی میلے میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھارت کی نجی سماجی تنظیم فری اے گرل انڈیا کی جانب سے کم عمر لڑکیوں ، بچیوں اور خواتین کو جنسی حراساں کرنے، تشدد اور ریپ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

اداکارہ ملیکہ شراوت نے ، بچیوں اور خواتین کو جنسی حراساں کرنے، تشدد اور ریپ کو روکنے کے لیے خود کو پنجرے میں بند کر کے احتجاج کیا میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئے دن ہر نئی بچی کو ان مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پچھلے 9 سال سے کانز میں شرکت کرتی آرہی ہوں اور میں نے ہمشہ انسانی حقوق کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔

خود کو پنجرے میں بند کرنے سے قبل اداکارہ ملیکہ شراوت نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔