119سال سے قائم سکو ل سرکاری عمارت سے محروم

119سال سے قائم سکو ل سرکاری عمارت سے محروم


ایبٹ آباد(24نیوز)ایبٹ آباد میں کوٹھیالہ گرلز پرائمری سکول سرکاری عمارت سے محروم۔ 1901 میں قائم ہونیوالا سکول تاحال کرایہ کی خستہ حال عمارت میں بنا ہوا ہے جس کی دیواروں میں دراڑیں، فرش کھنڈر میں تبدیل ،سکول بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا ۔

ایبٹ آباد کوٹھیالہ گرلز پرائمری سکول 1901 میں انگریز دور حکومت میں قائم کیا گیا، تاحال سکول کی سرکاری عمارت تعمیر نہ ہو سکی، ایک صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سکول کی سرکاری عمارت قائم نہ کی جا سکی ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے بار بار محکمہ تعلیم منتخب عوامی نمائدوں کو آگاہ کیا گیا مگر کچھ حاصل نہ ہوا ۔

سکول کی سرکاری عمارت نہ ہونے کی وجہ سے سکول کرایہ کی عمارتوں میں بار بار تبدیل کیا جا رہا ہے ،سکول کی موجودہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہے، دیواروں میں دراڑیں پڑی  ہیں، فرش کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے ،سکول کی عمارت بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔

سکول کی مکمل کلاسوں کیلئے فرنیچر تک نہیں ہے، بچے بغیر فرنیچر کے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں سکول کے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور ان بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سکول کی سرکاری عمارت تعمیر کر کے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے حکومت تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے پورے کرے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer