حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی گرفتار

حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی گرفتار


اسلام آباد(24نیوز)کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مولانا عبد الرحمان نےکالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم ' فلاح انسانیت ' کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مولانا عبد الرحمٰن مکی کو پنجاب پولیس نے گرفتاری کے بعد کیمپ جیل منتقل کردیا ۔کالعدم جماعت الدعوہ نے بھی عبد الرحمٰن مکی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer