امام الحق نے انگلینڈ میں تاریخ رقم کردی، بھارتی کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

امام الحق نے انگلینڈ میں تاریخ رقم کردی، بھارتی کھلاڑی بھی حیران رہ گئے


لندن( 24نیوز ) قومی ٹیم کےاوپنرامام الحق نےانگلینڈ میں تاریخ رقم کردی،سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا،گوروں کےخلاف ون ڈے میں سب سےبڑی انفرادی اننگزکھیلنےوالےپاکستانی بن گئے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کےبلے بازاوپنرامام الحق نےسابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ساتھ گوروں کےخلاف ون ڈے میں سب سےبڑی انفرادی اننگزکھیلنےوالےپاکستانی بن گئے، انگلینڈ   کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور  131 گیندوں پر ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق کاکہناتھاکہاللہ تعالی اور والدین کا شکر ادا کرتا ہوں اگر میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی،ہماری بیٹنگ لائن ورلڈ کپ سے پہلے فارم میں ہے یہ خوشی کی بات ہے مگر میچ جیتنا ضروری ہے،اگر اوپنرز زیادہ دیر تک وکٹ پر رہیں تو اچھا ہوتا ہے ٹیم کے لئے فخر زمان جارحانہ کھیلتے ہیں تو میرا کام ایک اینڈ روکنا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے ٹیم جان مار رہی ہے امید ہے نتائج بھی مثبت آئیں گے، ٹیم منیجمنٹ نے کہا ہے کہ اپنا کھیل کھلیں ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ جیسی ٹیم کے ساتھ سیریز ملنا ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER