وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق حکومت پر کڑی تنقید

وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق حکومت پر کڑی تنقید


لاہور( 24نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو یہ حق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی، ماضی قریب میں ذاتی تجوریاں بھری گئیں، عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو یہ حق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی،تبدیلی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں،بنیادی ضروریات کا ملنا عوام کا حق ہے، افسوس! ماضی میں سڑکیں اور پل بنائے گئے، سکولوں اور ہسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی،سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کئے گئے۔

سردار عثمان بزدار کاکہناتھاکہ ماضی قریب میں ذاتی تجوریاں بھری گئیں، عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا،اب عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے زمینی حقائق کے مطابق دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں،شہر شہر قریہ قریہ جا کر عوام سے مل رہا ہوں،ان کامزید کہناتھاکہ ترقی پسماندہ علاقوں کے عوام کا بھی حق ہے، بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔