وفاقی کابینہ وزراء کی تعداد میں مزید اضافہ



اسلام آباد( 24نیوز ) وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی،ڈاکٹر ثانیہ نشترکووزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ ممبران کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،ڈاکٹر  ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم مقررکیا گیا،ان کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا جس کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ کے ارکان کی تعداد 48 ہو گئی ہے جس میں غیر منتخب ارکان کی تعداد16 ہو گئی ہے کابینہ میں 4منتخب ارکان کی جگہ مزید غیرمنتخب نے لے لی ہے ، اب  ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بھی وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ۔