حکومت نے بوگس مقدمات قائم کئے ,ان شاء اللہ سُرخرو ہوں گے:عمران خان

اسلام آباد (24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا حکومت نے میرے خلاف بوگس مقدمات قائم کئے ہیں، ان شاء اللہ تمام کیسز میں سُرخرو ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینیئر قانون دان بابر اعوان کی ملاقات ہوئی, ملاقات عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر بھی مشاورت کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا حکومت نے میرے خلاف بوگس مقدمات قائم کئے ہیں، ان شاء اللہ تمام کیسز میں سُرخرو ہوں گے۔