کراچی:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، اہم دہشتگرد منصور عرف ماما گرفتار


کراچی (24 نیوز)کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ، لیاری گینگ وار کے اہم ملزم منصور عرف ماما گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب کارروائی کر کے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے اہم دہشتگرد منصور عرف ماما کو گرفتار کر لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب کامیاب کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ہونے والے منصور عرف ماما کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

گرفتار ملزم بلوچستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، ملزم منصور عرف ماما لیاری میں بس پر فائرنگ اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزم اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں بھی مفرور ہے ، دوسری جانب لیاری ایکسپریس وے کے قریب ماڑی پور میں ہی ایک گولیوں سے چھلنی ہوئی لاش برآمد کر لی گئی۔

ادھر عزیز بھٹی تھانے میں پولیس نے کارروائی کر کے دو سٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا ہے۔