وزیراعلیٰ پنجاب 25 نومبر کو چوبچہ پھاٹک انڈر پاس کا افتتاح کرے گے


 لاہور(24نیوز): چوبچہ پھاٹک انڈرپاس کی تعمیرکاکام آئندہ ہفتےتک مکمل ہوجائے جبکہ چوبچہ انڈر پاس کاافتتاح پچیس نومبر کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کریں گئے۔رائل پام سے واپس مال کی جانب یوٹرن کا علیحدہ راستہ بھی تعمیر کرلیا گیا ہے ۔

چوبچہ پھاٹک انڈر پاس منصوبہ تعمیراتی کام کے حجم کے لحاظ سے اس وقت شہر کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اوراس سے قبل تکمیل پانے والے انڈر پاس اور فلائی اوور میں آزادی چوک فلائی اوور حجم کے لحاظ سے بڑا منصوبہ تھا ۔ ایک اعشاریہ تین کلومیٹر طویل چوبچہ پھاٹک انڈر پاس منصوبے کاافتتاح ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں

شہبازشریف کریں گئے۔انڈر پاس کی دیواروں پر جدید ڈیزائن اور منفرد ٹائل ورک کیا جارہا ہے۔

رائل پام سے واپس مال کی جانب یوٹرن کا علیحدہ راستہ بھی تعمیر کرلیا گیا ہے ۔ پی ایچ اے کی جانب سے ترک ماڈل کی پلانٹیشن اور پھول پودے بھی لگائے جاچکے ہیں۔