بےگھرافراد کی بحالی میں غیرسرکاری تنظیموں کا کرداراہم ہے: عبدالقادربلوچ


اسلام آباد (24 نیوز): وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں فاٹا کے 25 لاکھ شہری بے گھر ہوگئے، بے گھر افراد کی بحالی میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار اہم رہا۔

 

غیر سرکاری تنظیم اسلامیک ریلیف کے 25 سال پورے ہونے پر اسلام آباد میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اسلامیک ریلیف جیسے ادارے ضرورت مند افراد کے لئے کسی فرشتے سے کم نہیں ہوتے، ملک میں جب بھی کوئی آفت آئی اسلامیک ریلیف نے اہم کردار ادا کیا۔

 

اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر اسلامیک ریلیف عدنان چیمہ نے کہا کہ دکھی انسانیت کو سہولیات پہنچانا ہمارا مشن ہے، انسانیت کی خدمت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے گا۔

 

تقریب میں بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی اور آفت زدہ علاقوں میں اسلامیک ریلیف کے کاوشوں کو سہراہا۔