محکمہ تعلیم نےبیکن ہاؤس اور سٹی سکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی

محکمہ تعلیم نےبیکن ہاؤس اور سٹی سکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی


کراچی(24نیوز) محکمہ تعلیم کی جانب سے بیکن ہاؤس اور سٹی سکول کی 40 پرانچز کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ تعلیم کی جانب سے بیکن ہاوس اور سٹی سکول کی 40 پرانچز کی رجسٹریشن معطل کردی گئی، تاہم سکولوں میں تعلیم کا عمل جاری ہے ، عدالتی احکامات پر عمل کے لئے سات دن کی مہلت دی گئی ہے ، ترجمان بیکن ہاؤس کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نے سکول کی رجسٹریشن معطل کر کے توہین عدالت کی،  محکمہ تعلیم کی جانب سے رجسٹریشن معطل کرنا غیر قانونی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہمیں دو دسمبر تک کا وقت دیا تھا، وزیر تعلیم جھوٹ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے نوٹسز کا جواب نہیں دیا۔ 

ترجمان بیکن ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی، بیکن ہاوس کل بھی کھلا رہےگا ایک ہفتے بعد بھی کھلے گا، بیکن ہاوس کی رجسٹریشن معطلی کےباجودآج بھی سکول کی عمارت میں تعلیمی عمل جاری ہے۔  

 جبکہ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ  عدالتی احکامات نہ ماننے کے باعث رجسڑیشن معطل کی گئی، اگر 7 روزمیں عدالتی احکامات پر عملدرآمدہوگیاتو معطلی کے احکامات واپس لے لیے جائیں گے۔