تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں بھی میدان مار لیا

تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں بھی میدان مار لیا


لاہور(24نیوز)  پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں پر  ہونے والےضمنی انتخاب میں  تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4بجے تک جاری رہا۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر  ہونے والےضمنی انتخاب میں  تحریک انصاف نے ایک بار پھر میدان مار لیا، سینیٹ ضمنی الیکشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  آنے پر تحریک انصاف کے ولید اقبال نے 184 ووٹ حاصل کئے جبکہ سیمی ایزدی نے 180ووٹ حاصل کئے،مجموعی طور پر 367 ووٹ کاسٹ ہوئے, تحریک انصاف کے ولید اقبال نے ن لیگ کے سعودمجید کو جبکہ سیمی ایزدی نے سائرہ افضل کو شکست دی۔

 جبکہ مسلم لیگ ن سعود مجید نے 176 ووٹ حاصل کئے،  قبل ازیںسینیٹ کی دو نشستوں کیلئے ووٹنگ خفیہ رائے شماری کی بنیاد پرہوئی ، جبکہ پولنگ صبح 9بجے سے شام4بجے تک جاری رہی، جنرل نشست پر2 جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر3 امیدوارمدمقابل تھیں ،  پی ٹی آئی کےولیداقبال،ن لیگ کے سعودمجیدمدمقابل اور خواتین کی مخصوص نشست پرپی ٹی آئی کی 2امیدوار  ہیں، پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی ،تنزیلہ عمران،ن لیگ کی سائرہ افضل مدمقابل تھیں، پی ٹی آئی کی تنزیلہ عمران نےکاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے۔  

علاوہ ازیں ایوان میں پی ٹی آئی اتحادیوں کیساتھ نمبرگیم میں سرفہرست ہے، تحریک انصاف کومسلم لیگ ن پر21ووٹوں کی برتری حاصل ہے، واضح رہے کہ یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔