پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کل سےشروع

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کل سےشروع


ابو ظہبی (24 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کےمابین تین میچز کی سیریز کا  پہلا ٹیسٹ کل سے ابوظہبی میں شروع ہو رہا ہے، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے آج جمعرات کو شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کی۔  ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجے شروع ہوگا۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اچھی ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریز  جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد عباس بہترین بولنگ کر رہے ہیں،شائقین کرکٹ کو  ٹیسٹ سیریز میں اچھے میچز  دیکھنے کو ملیں گے۔

 یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 24 سے 28 نومبر تک دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائےگا۔ اس سے قبل  تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز برابر رہی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم نے کیویز کو کلین سویپ کیا۔