بریانی میں بوٹی نہ ملنے پر لیگی کارکن لڑ پڑے

بریانی میں بوٹی نہ ملنے پر لیگی کارکن لڑ پڑے


لاہور(24نیوز)  رنگ محل پولنگ اسٹیشن پر بریانی میں بوٹی نہ ملنے پر لیگی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کوبریانی کتنی پسند ہے، یہ تو آپ سب جانتے ہی ہیں لیکن ضمنی الیکشن کے دوران رنگ محل پولنگ اسٹیشن میں لیگی کارکن آپس میں  گتھم گتھا ہوگئے کہ ان کی پلیٹ میں چاول تو آگئے لیکن بوٹی نہیں آئی۔ جس کسی کی پلیٹ میں بوٹی آئی وہ اترانے لگا اور جس کے حصے میں صرف چاول آئے اس نے واویلا مچایا اور آپس میں ہی لڑنا شروع کردیا۔بالآخر مسلم لیگ ن کے شیروں کو چھڑوانے کیلئے پولیس نے مداخلت کی اور کارکنان کو منتشر کروایا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔