بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف


کوئٹہ( 24نیوز ) بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کاسکینڈل سامنے آنے پروزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا،ان کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے کے تقدس کی پامالی ناقابل برداشت جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو ہرساں کرنے کے معاملہ پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نےیونیورسٹی سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئےتحقیقاتی ادارے کا ہدایات جاری  کیں کہ معاملے کاہر پہلو سے جائزہ لیں،تعلیمی ادارے کے تقدس کی پامالی ناقابل برداشت جرم ہے، ایسے واقعات میں ملوث عناصر معافی کے حقدار نہیں،وزیراعلی بلوچستان نے آئی جی پولیس کو ایف آئی اے سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ  بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے انکشاف پر سیکیورٹی برانچ کے افسر اورسرویلنس انچارج کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے ہراساں اور بلیک میلنگ کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں، ایف آئی اے نے کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کرلیا ہے۔