ڈالر سستا ہو گیالیکن برطانوی پاؤنڈ کو پر لگ گئے

ڈالر سستا ہو گیالیکن برطانوی پاؤنڈ کو پر لگ گئے


کراچی(24 نیوز) مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اور یورو تو سستے ہو گئے لیکن برطانوی پاؤنڈ مزید مہنگا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 2 پیسے کی کمی سے 156 روپے 5 پیسے رہ گئی، یورو کی قدر 19 پیسے کم ہو کر 172 روپے 2 پیسے رہ گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر 58 پیسے بڑھ کر 196 روپے 81 پیسے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 156 روپے 20 پیسے اور یورو کی قیمت 172 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 80 پیسے کے اضافے سے 197 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer