عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ

عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ


اسلام آباد(24نیوز) پاکستانی عوام پر  مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا،    آٹے کی قیمت میں اضافہ  کردیا گیا۔
کھانے پینے کی اشیا بھی پہنچ سے دور ہونے لگیں۔ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں چالیس روپے کا اضافہ کر دیا۔تھیلے کی ایکس مل قیمت سات سو پینتالیس جبکہ ریٹیل کی قیمت سات سو پینسٹھ روپے کردی گئی۔
فلوملزم مالکان کاکہناہےکہ فلورملزکوسرکاری گندم نہیں مل رہی۔اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خریدی جارہی ہےجس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔فلورایسوسی ایشن والوں کامزید کہناتھا کہ حکومت فلور ملز کو بارہ سو پچہتر روپے فی من کے حساب سے فراہم کرے تو آٹے کی قیمت کم کر دیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔