نیا پاکستان بن گیا لیکن پنجاب پولیس ویسے کی ویسی

نیا پاکستان بن گیا لیکن پنجاب پولیس ویسے کی ویسی


راولپنڈی(24 نیوز) گزشتہ شب ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کی وڈیو نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا، دو ملزموں کو گرفتار کیا جبکہ ایک آسانی سے فرار ہوگیا۔

 تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب راولپنڈی بینک روڈ پر پیش آنیوالے واقعہ کی وڈیو نے پول کھول دیا، تین اہلکاروں نے 2 ملزموں کو پکڑا، بغیر ہتھکڑی لگائے تھانے لےجانے لگے، اس دوران ایک ملزم نے بائیک اسٹارٹ کی اور فرار ہوگیا۔  ملزم کو روکنے کی کوشش میں پولیس کی گولی سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا،دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

 یاد رہے گزشتہ رات پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فائرنگ ملزمان کی جانب سے کی گئی۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد علی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل کس کی گولی لگنے سے زخمی ہوا، تحقیقات جاری ہیں۔