معیشت بحران سے نکل کر مستحکم دور میں داخل ہوچکی، مشیر خزانہ

 معیشت بحران سے نکل کر مستحکم دور میں داخل ہوچکی، مشیر خزانہ


اسلام آباد(24 نیوز) مشیر خزانہ عبدلحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ صرف اس ماہ قرضوں میں 224ارب کا اضافہ ہواہے، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا.

مشیر خزانہ عبدلحفیظ شیخ کہتےہیں کہ قرضوں میں 224ارب کا اضافہ ہوا، جس سے بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔  ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی نوید سنا دی  کہ دنیا کے مالیاتی ادارے ان کی مدد کو آ رہے ہیں،  یعنی اب مزید قرض بھی ملے گا۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 10 اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا، نیشنل بینک آف پاکستان اور اسٹیٹ لائف کی نجکاری کا بھی سوچ رہے ہیں۔ مشیر خزانہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ معیشت بحران سے استحکام کی طرف بڑھ گئی، روپے کی روپے قدر میں بھی اضافہ ہوا۔

حفیظ شیخ کا دعویٰ ہے کہ حکومت کا محور صرف پاکستان کے عوام ہیں، وہ کسی اور کے لئے کام نہیں کررہے، سرمایہ کاروں کے ساتھ ہیں لیکن ٹیکسو ں پر کوئی سودے باز ی نہیں ہو گی،احتساب اس انداز سے چاہتے ہیں کہ کاروباری طبقہ متاثر نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ جولائی،اگست میں 580 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے، گزشتہ مالی سال میں اسی دورانیے میں 509 ارب روپےجمع ہوئےتھےجبکہ اضافی 6 لاکھ افراد کوٹیکس نیٹ میں شامل بھی کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer