پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز ، سیکورٹی کیلئے وفد پاکستان آئے گا

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز ، سیکورٹی کیلئے وفد پاکستان آئے گا


 لاہور(24 نیوز) آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو اور سیکورٹی کے سربراہ ایک روزہ دورہ پر سترہ ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس اور سیکیورٹی کے سربراہ شان کیرول ایک روزہ دورے پر 17 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔ دورے کے دوران انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی،آسٹریلیا کا وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات کرے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 2022 میں پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کی میزبانی کا خواہش مند ہے۔یاد رہے اس سے قبل آسٹریلین ٹیم نے آخری مرتبہ اکیس سال قبل 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer