وزیر آباد میں شاندار کبڈی میچ،شائقین عش عش کر اٹھے


گوجرانوالہ( 24نیوز )پنجاب کا روایتی کھیل کبڈی جو کبھی صرف میلوں اور ٹھیلوں میں ہی دیکھنے کو ملتی تھی مگر اب یہ کھیل اپنے اندر ایک خاص مقبولیت رکھتا ہے طاقت اور پھرتی کے مظاہروں سے بھرپور کبڈی میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیکھ کر لوگ عش عش کر اٹھے۔
کبڈی کا یہ میلہ سجایا گیا وزیر آباد اسٹیڈیم میں اوپن کبڈی کرائے گئے، اوپن کبڈی کے مقابلوں میں کھلاڑی اپنے مخالف کو روکتا بھی ہے، اور اسے طمانچے بھی جڑتا ہے۔
قومی کبڈی ٹیم اور گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے اس میچ میں ایک ایک کبڈی بہادری اور پھرتی سے بھر پور نظر ائی جس پر دیکھنے والے بھی واہ واہ کر اٹھے ۔
قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے جب اپنے مخالف پر حملے اور اسکے وار سے بچاو کیا تو پورا میدا ن تالیوں سے گونج اٹھا۔بلاآخر قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہ میچ تین پوائنٹ سے جیت لیا ۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں